ابنا: فلسطين کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے جو تيونس کے دورے پر ہيں، سنيچر کي رات ساحلي شہر صفاقش ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب ميں کہا کہ حالات بدل گئے ہيں اور اب تيونس اور مصر ميں اسرائيل کا کوئي اتحادي باقي نہيں بچا ہے -
رپورٹ کے مطابق اس اجتماع سے خطاب ميں وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے تيونس کے عوام کے انقلاب کي پہلي سالگرہ اور غزہ پر غاصب صہیوني ریاست کے حملے کي تيسري برسي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم غزہ کا محاصرہ کرنے والوں کا محاصرہ کريں گے -
فلسطين کے وزير اعظم غزہ کے محاصرے کے بعد اپنے پہلے غير ملکي دورے ميں جمعرات کو سرکاري دعوت پر تيونس پہنچے ہيں - انہوں نے اپنے اس دورے ميں تيونس کے صدر اور وزير اعظم سميت اعلي رتبہ حکام سے ملاقات کي اور مختلف عوامي پروگراموں ميں شرکت کي - اسماعيل ہنيہ پروگرام کے مطابق پير تک تيونس ميں رہيں گے - اپنے پہلے غير ملکي دورے ميں وہ پہلے مصر گئے ، مصر کے بعد سوڈان ، وہاں سے ترکي اور ترکي سے تيونس پہنچے ہيں - دوسري جانب فلسطين کي منتخب حکومت کے ترجمان طاہر النونو نے بتايا ہے کہ خليج فارس کے عرب ملکوں ميں عوام کي سرکوبي جاري رہنے کے پيش نظر اسماعيل ہنيہ نے ان ملکوں کا دورہ منسوخ کرديا ہے -
........
/169